ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار:اترکنڑا ضلع  میں ودھان سبھا انتخابات کے پیش نظر  جنتا دل سکیولر (جے ڈی ایس )کے امیدوارتقریباً فائنل

کاروار:اترکنڑا ضلع  میں ودھان سبھا انتخابات کے پیش نظر  جنتا دل سکیولر (جے ڈی ایس )کے امیدوارتقریباً فائنل

Fri, 10 Mar 2023 20:28:40    S.O. News Service

کاروار :10؍ مارچ (ایس اؤ نیوز ) اترکنڑا ضلع میں جنتا دل سکیولر پارٹی (جے ڈی ایس ) بی جےپی اور کانگریس سے امیدواروں کے انتخاب کو لےکر  ایک قدم آگے نظر آرہی ہے۔ اب تک ضلع کے پانچ حلقوں کےامیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دی جاچکی ہے۔ کاروار حلقہ سے امیدوار کا نام طئے ہوتے ہی ضلع کے 6حلقوں سےانتخابات لڑنے والے امیدواروں کےناموں کا اعلان کئےجانےکے امکانات ہیں۔

گذشتہ لوک سبھا انتخابات کے بعد جےڈی ایس پارٹی مکمل صاف ہوگئی ہے اور اسمبلی انتخابات کےلئے چند حلقوں میں امیدواروں کا ملنا بھی مشکل ہونےکی بات کہی جارہی تھی۔ گذشہ ماہ سابق وزیرا علیٰ کمار سوامی کی پنچ رتنا یاترا ضلع سے گزرنے کے بعد پارٹی میں دوبارہ جان پڑنے اور متحرک ہونےکی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔ کہا جارہاہے کہ ضلع کے 5حلقوں میں امیدوار وں کے نام فائنل ہوچکےہیں۔ کمٹہ حلقے سے سورج نائک سونی  اور بھٹکل سے عنایت اللہ شاہ بندری کی امیدواری طئےمانی جارہی ہے۔ سرسی حلقہ سے صنعت کار اوپیندر پائی کو کمار سوامی نے حلقہ یاراں میں شامل کرتےہوئے سرسی سے ان کی امیدواری کا اعلان بھی کرچکےہیں۔ ہلیال حلقہ سےسابق رکن پریشد گھوٹنیکر  اپنی انتخابی تشہیری مہم شروع کرچکے ہیں۔

جہاں تک یلاپور حلقہ کا سوال ہے ناگیش نائک کاگل کانام جےڈی ایس کی فہرست میں شامل ہونےکی بات کہی جارہی ہے۔ اسی دوران منڈگوڈ علاقے کے سنتوش رائیکر بھی امیدواری کی کوشش میں ہونے کی خبر ہے۔ کاروار۔ انکولہ حلقہ سے سابق وزیرآنند اسنوٹیکر ہی جےڈی ایس امیدوار ماناجارہاتھا ۔اسی بات  کو لےکر کمار سوامی اپنی پنچ یاترا کے دوران ان سے بات چیت بھی کی تھی لیکن اسنوٹیکر نے کمار سوامی سےکہاکہ وہ آزاد امیدوار کےطورپر میدان میں اتریں گے ان کا تعاون کرنےکی اپیل کئے جانےکی اطلاعات ہیں۔ کمار سوامی نے اس پر خاموشی اختیار کرتےہوئے اس بات کاجائزہ لے رہے ہیں کہ  کسی دوسرے امیدوار کو اتارنا ہے یا پھر امیدوار کے بغیر یوں ہی خالی چھوڑ دینا ہے۔ اسنوٹیکر کے فیصلے کے بعد مہینےکے آخر میں ضلع کے تمام  حلقوں سےامیدوار وں کے ناموں کا اعلان کئےجانےکے امکانات ہیں۔


Share: